اللہ کا شُکرہے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں کامیابی حاصل کیسرفرازاحمد

دورہ نیوزی لینڈ کے بعد سرفراز احمد وطن واپس پہنچ گئے


Sports Reporter January 30, 2018
سرفراز میڈیا سے بات کیے بغیر چلے گئے،فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز میں کامیابی حاصل کی۔

دورہ نیوزی لینڈ کے اختتام پروطن پہنچنے کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر منتظرمیڈیا سے گفتگو کرنے سے اجتناب برتنے والے قومی کپتان نے مسکراہٹ کے ساتھ کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔

پی سی بی کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ مجھے بات کرنے سے منع کیا گیا ہے، تاہم صحافیوں کے مسلسل اصرار پر سرفراز احمد نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم میزبان سائیڈ کے خلاف ٹوئنٹی سیریز ایک کے مقابلے میں دو سے جیت کر وننگ ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ یہ بھی خوشی کی بات ہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد ایک مرتبہ پھرٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمبرون بن گیا، تاہم سرفراز احمد نے ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست اوروائٹ واش سمیت دیگرسوالات کا جواب دینے سے گریز کیا اورسرعت کے ساتھ کارمیں بیٹھ کر گھر روانہ ہوگئے۔

سرفرازاحمد کے ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رومان رئیس بھی واپس وطن پہنچے، دبئی کے راستے کراچی آمد کے بعد جناح ایئر پورٹ پرمیڈیا سے مختصر بات چیت میں رومان رئیس نے کہا کہ میزبان سائیڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کی بنیادی وجہ ہماری بیٹنگ لائن کا فلاپ ہوجانا تھا، ہمارے بیٹسمین اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر سکے لیکن ہماری ٹیم دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دوسرے روپ میں نظر آئی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1-2کی فتح کے ساتھ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پربھی براجمان ہوگئی، ون ڈے سیریز میں 0-5 سے ناکامی کا داغ لگنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-2 کی فتح سے پاکستان ٹیم نے ناکامی کا قرض چکادیا.

رومان رئیس نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں فتح نے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں