پاکستانی سائیکلسٹ 9700 کلومیٹر سفر کرکے کراچی پہنچ گیا

مزارقائدپر شہریوں نے سائیکلسٹ کوخراج تحسین پیش کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے


Staff Reporter January 31, 2018
لاہور سے سفر شروع کرنیوالاسائیکلسٹ عبدالرحمن مزار قائد کے قریب کھڑا ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس

لاہور سے گزشتہ سال 25 اکتوبرکواپنے سفر کا آغازکرنے والا پاکستان کا پہلا سائیکلسٹ عبدالرحمن9700کلومیٹرکاطویل سفر طے کرکے مزار قائدکراچی پہنچ گیا۔

اس موقع پر شہریوں کی جانب سے انھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے،ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سائیکلسٹ عبدالرحمن نےکہا ان کا عزم ہے کہ بھارتی سائیکلسٹ کا15200کلومیٹر کا ریکارڈ توڑکر پاکستان کا نام روشن کروں وہ لاہور سے راولپنڈی اور پھر بلوچستان پہنچے جہاں پاک فوج کے جوانوں اور بلوچ قبائلیوں نے ان کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا جس سے انھیں مزید حوصلہ ملا۔

عبدالرحمن آئندہ چند روز میں کراچی سے تھرکے لیے روانہ ہوگا جبکہ ان کا عزم ہے کہ وہ 23 مارچ کو لاہور پہنچ کر 18 ہزار کلومیٹرکا نیاعالمی ریکارڈ بنائیں مقامی سائیکلسٹ کا کہنا تھاکہ عبدالرحمن ان کے لیے ایک مثال ہیں اور ان کے جوش وجذبے کو دیکھتے ہوئے اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ وہ بھارت کا بھی ریکارڈ توڑ دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں