انڈر19کپتان فیلڈنگ میں مواقع گنوانے پررنجیدہ
ٹیم سے شاٹ سلیکشن میں بھی غلطیاں ہوئیں، حسان خان
پاکستانی انڈر19کپتان فیلڈنگ میں مواقع گنوانے پر رنجیدہ ہیں بھارت کیخلاف جونیئرورلڈکپ سیمی فائنل میں انتہائی ناقص کارکردگی کے باوجود حسان خان نے ٹیم کا دفاع کیا۔
انھوں نے کہا کہ ٹریننگ میں کوئی کمی نہیں، کھلاڑیوں کا مورال بھی بلند رہا، بس ہمارے لیے دن ہی خراب تھا،ہم سے شاٹ سلیکشن میں بھی غلطیاں ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی انڈر 19 ٹیم کے کپتان حسان خان نے کہا کہ بھارت سے کھیلنے کے اضافی دباؤ کو شکست کی وجہ قرار نہیں دیا جاسکتا، کھلاڑیوں کا مورال بلند اور سخت ٹریننگ بھی کی تھی لیکن ہمارے لیے یہ ایک خراب دن تھا۔
شبھمان گل نے بہت عمدہ بیٹنگ کی، فیلڈ میں مواقع گنوانے کی وجہ سے بھی بھارت کواچھا مجموعہ حاصل کرنے میں مدد ملی، انھوں نے کہا کہ بیٹنگ پچ پر پیسرز اور اسپنرز نے اچھی بولنگ کی، درمیانی اوورز شروع ہونے پر وکٹیں بھی تسلسل کے ساتھ حاصل کیں، صرف بہتر فیلڈنگ کرنے میں کامیاب ہوجاتے تو بلو شرٹس کو کم ٹوٹل تک محدود کرسکتے تھے،اس صورتحال میں ہمارے لیے ہدف کا تعاقب بھی زیادہ مشکل نہیں رہتا،بہر حال جوابی اننگز میں ہماری شاٹ سلیکشن بھی درست نہیں تھی۔ کپتان نے کہا کہ پچ دوسری اننگز میں بھی زیادہ تبدیل نہیں ہوئی،اس لیے ٹاس جیتنے یا ہارنے سے کوئی فرق پڑنے کا امکان نہیں تھا۔
حقیقت یہ ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں نے کنڈیشنز کو زیادہ بہتر سمجھا اور چند بیٹسمین اچھی اننگز کھیلنے میں کامیاب بھی ہوگئے۔ حسان خان نے اصرار کیا کہ پاکستانی ٹیم کے کمبی نیشن اور پلیئرز کی صلاحیتوں میں کوئی خرابی نہیں،ایشیا کپ کے بعدگرین شرٹس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی،جونیئر ورلڈکپ میں بھی اچھا کھیلے لیکن سیمی فائنل میں کچھ بھی ہمارے حق میں نہیں گیا۔بھارتی بیٹسمین شبھمان کو سنچری بنانے پر سب سے پہلے جاکر مبارکباد دینے کے سوال پر حسان خان نے کہا کہ انھوں نے واقعی شاندار اننگز کھیلی، میرٹ پر گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے بولرز کیلیے مشکلات پیدا کیں جس پر وہ داد کے مستحق تھے۔