پابندی ختم کرکٹر محمد آصف کو یو اے ای ویزا جاری

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل 2010میں سزا پانے والے محمد آصف کی 5سالہ پابندی ختم ہوچکی ہے


Sports Reporter January 31, 2018
اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل 2010میں سزا پانے والے محمد آصف کی 5سالہ پابندی ختم ہوچکی ہے؛ فوٹوفائل

یو اے ای کی حکومت نے پیسر محمد آصف کو 2 ماہ کا ویزہ جاری کر دیا۔

کرکٹر عجمان میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ جون 2008 میں آئی پی ایل کھیل کر وطن واپس آتے ہوئے محمد آصف سے دبئی ایئرپورٹ پر نشہ آور ممنوعہ دوا ملی تھی جس پر انھیں حراست میں لیا گیا بعد ازاں ڈی پورٹ کرتے ہوئے یو اے ای میں داخلے پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی تھی، پی سی بی کی جانب سے اپیل کے باعث حکومت نے یہ پابندی اپریل 2011 میں اٹھا لی تھی۔

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل 2010میں سزا پانے والے محمد آصف کی 5سالہ پابندی ختم ہوچکی ہے، وہ ڈومیسٹک کرکٹ بھی کھیل رہے ہیں لیکن قومی ٹیم میں واپسی کا خواب پورا نہیں کرسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں