ولید بن طلال 6 ارب ڈالر دے کر بھی گھر میں نظر بند

شہزادہ ولید بن طلال کی جان نہ چھوٹی شہزادہ ولید گھر میں نظر بند ہیں


News Agencies January 31, 2018
شہزادہ ولید بن طلال کی جان نہ چھوٹی شہزادہ ولید گھر میں نظر بند ہیں ؛ فوٹوفائل

ISLAMABAD: 6 ارب ڈالرجرمانہ دے کر بھی ارب پتی سعودی شہزادہ ولید بن طلال کی جان نہ چھوٹی شہزادہ ولید گھر میں نظر بند ہیں اور انھیں بیرون ملک اثاثوں تک بھی رسائی نہیں ملی۔

غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق اپنی رہائی سے چند روز قبل غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی شہزادہ ولید بن طلال نے کہا کہ ان سے متعلق افواہیں نشر کی گئیں کہ ان پر تشدد کیا گیااور ہوٹل سے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

ولید بن طلال کا کہنا تھا برطانوی نشریاتی ادارے نے ان سے متعلق افواہوں پر مبنی خبر نشر کی جس سے بہت مایوسی ہوئی۔ ولید بن طلال کو ہفتے کے روز ڈیل پر رضامندی کے بعد رہا کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب برطانوی اخبار نے سعوی ولی عہد محمد بن سلمان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیل کے باوجود ولید بن طلال کو گھر میں نظر بند کیا گیا ہے اور انہیں ملک چھوڑنے کی اجازت بھی نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |