افغانستان پولیس ہیڈکوارٹرپرخودکش حملہ 5پولیس اہلکارہلاک

افغان وزارت داخلہ کے اہلکاروں کے مطابق دھماکے میں ساتوں خودکش حملہ آور ہلاک ہو چکے ہیں ۔


ویب ڈیسک March 26, 2013
افغان وزارت داخلہ کے اہلکاروں کے مطابق دھماکے میں ساتوں خودکش حملہ آور ہلاک ہو چکے ہیں. فوٹو: رائٹرز/فائل

افغانستان میں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 خودکش حملہ آور بھی مارے گئے۔


مشرقی افغانستان کے شہر جلال آباد میں پولیس ہیڈکواٹرز کے دفتر پر 7 خودکش حملہ آوروں نے حملہ کیا، اب تک کی اطلاعت کے مطابق ان خودکش حملوں میں 5 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں تاہم تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافےکا خدشہ ہے، افغان وزارت داخلہ کے اہلکاروں کے مطابق دھماکے میں ملوث 7 خودکش حملہ آور ہلاک ہو چکے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں