افغانستان پولیس ہیڈکوارٹرپرخودکش حملہ 5پولیس اہلکارہلاک
افغانستان میں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 خودکش حملہ آور بھی مارے گئے۔
مشرقی افغانستان کے شہر جلال آباد میں پولیس ہیڈکواٹرز کے دفتر پر 7 خودکش حملہ آوروں نے حملہ کیا، اب تک کی اطلاعت کے مطابق ان خودکش حملوں میں 5 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں تاہم تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافےکا خدشہ ہے، افغان وزارت داخلہ کے اہلکاروں کے مطابق دھماکے میں ملوث 7 خودکش حملہ آور ہلاک ہو چکے ہیں ۔