دہشتگرد امریکی قوم اورامن کیلیے ناسورہیں جنہیں ختم کرنا ہوگا ٹرمپ
افغانستان میں مصنوعی ڈیڈ لائنز بتا کردشمنوں کوچوکنا نہیں کریں گے، ٹرمپ
MIAMI:
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دہشتگرد امریکی قوم اورامن کیلیے ناسورہیں جنہیں ختم کرنا ہوگا جب کہ داعش کو شکست دینے تک مزید اقدامات باقی ہیں۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد امریکی قوم اورامن کیلیے ناسورہیں جن کوختم کرنا ہوگا، داعش کو شکست دینے تک مزید اقدامات باقی ہیں، افغانستان میں مصنوعی ڈیڈ لائنز بتا کردشمنوں کوچوکنا نہیں کریں گے، افغانستان میں ہماری فوج نئے ضوابط کے ساتھ لڑرہی ہے، ابوبکر بغدادی سمیت کئی دہشت گرد ایسے تھے جنہیں پکڑا اورپھررہا کیا اورایسے دہشت گردوں کا پھر میدان جنگ میں سامنا کرنا پڑا۔
شمالی کوریا سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے معاملے پرسابقہ انتظامیہ کی غلطیاں نہیں دہراؤں گا، انہوں نے شمالی کوریا کی جوہری ہتھیاروں تک رسائی کو امریکا کے لیے خطرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اپنے جوہری ہتھیاروں کواتنا جدید اور طاقتوربنانا ہوگا کہ کسی بھی ملک کی جارحیت کو روک سکیں۔
امریکی صدرکا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اوراسمگلرزکے خلاف قوانین سخت ہونے چاہیئں، امیگرنٹس کوکم افراد امریکا لانے کی اجازت ہونی چاہیے، نئی قانون سازی سے جرائم پیشہ گینگزنےامریکی امیگریشن قوانین کا فائدہ اٹھایا جسے اب درست کریں گے، کھلی سرحدوں کا مطلب امریکا میں گینگزاورمنشیات کی آمد ہے، میں چاہتا ہوں کہ ہرامریکی شہری اورہربچہ محفوظ ہواورامریکی عوام مضبوط ہونے کے سبب اسٹیٹ آف دی یونین بھی مضبوط ہو۔
امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ امریکا دوسرے ممالک کوتوانائی برآمد کرے گا، ایپل کمپنی نے امریکا میں 350 ارب ڈالرسرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے اورایکسون کمپنی نے بھی 50 ارب ڈالرسرمایہ کاری کا اعلان کیا، چھوٹے کاروبارمیں اضافہ ہوا جب کہ اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ قائم کررہی ہے، ہسپانوی اورافریقی امریکیوں میں بھی بیروزگاری کی شرح کم ہوگئی، طویل عرصے بعد تنخواہوں میں اضافہ دیکھ رہے ہیں، 45 سال میں پہلی باربیروزگاری کا گراف نیچے آیا ہے، امریکا میں ایک سال کے دوران 24 لاکھ ملازمتیں پیدا کیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ کسی بھی امریکی جوڑے پرپہلے 24 ہزارڈالرپرکوئی ٹیکس نہیں، امریکی کمپنیوں پرٹیکس 35 سے کم کرکے 21 فیصد کردیا، ٹیکس میں کٹوتی اپنے وعدے کے مطابق کی اور ضرورت مند طبقے کیلیے ٹیکس فری ماحول فراہم کررہے ہیں۔ امریکی صدرنے کہا کہ سپریم کورٹ میں آئین کی روح کے مطابق تشریح کرنے والےجج لگارہے ہیں، امریکیوں کی خدمت نہ کرنے والے ملازمین کونکال دیں گے، ملک کیلیے باصلاحیت افرادکی خدمات حاصل کررہے ہیں، معاشی طورپرہارماننے کا دورنہیں رہا۔ صحت کے حوالے سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مہلک بیماریوں میں مبتلا افراد کوعلاج کی سہولیات دیں گے، ادویات کی کمی دورکرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، اوباما ہیلتھ کیئرسے نقصان ہوا اوراب انفرادی مینڈیٹ کا دورگیا۔
صدرٹرمپ نے خطاب میں کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، آپ سے محبت کرتے ہیں، امریکی ملکرخوشحالی سمیت سب کچھ حاصل کرسکتے ہیں، آپس کے اختلافات ہمیشہ کیلیے ختم کرنا ہوں گے، ہرامریکی کومحنت میں عظمت کاپتہ ہونا چاہیے، امریکی قوم اپنے ملک سے پیارکرتی ہے، کانگریس انفرا اسٹرکچرکیلیے ڈیڑھ کھرب ڈالرکا بجٹ منظورکرے، انفرااسٹرکچرکی خامیاں دورکرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اورہم سب ملکرامریکا کو مستحکم، محفوظ اورقابل فخربنارہے ہیں۔ صدرٹرمپ نے کہا کہ ہم نےایک سال میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، امریکا میں روشن خیالی کے نئے باب متعارف کروارہے ہیں، ہم نے مذہبی آزادی کا تحفظ یقینی بنایا اورمیری کامیابی سے امریکیوں کے خواب شرمندہ تعبیرہوئے۔