شفاف انتخابات میں کوئی رکاوٹ یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی چیف جسٹس

انتخابات بروقت ہوں گے، صدر بھی 11 مئی کو الیکشن کا اعلان کر چکے ہیں، چیف جسٹس

انتخابات بروقت ہوں گے، صدر بھی 11 مئی کو الیکشن کا اعلان کر چکے ہیں، چیف جسٹس۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابی عمل شروع ہو چکا ہے،شفاف انتخابات میں کوئی رکاوٹ یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔


سپریم کورٹ میں الیکشن سے متعلق ڈاکٹر مبشرحسن کی درخواست کی سماعت ہوئی، دوران سماعت چیف جسٹس نے مبشر حسن کے وکیل سے بلاول بھٹو زرداری کو فریق بنانے پراستفسار کیا جواب میں وکیل نے اس بات کو ٹائپنگ کی غلطی قراردیا۔

اس موقع پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے درخواست دوبارہ دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات شفاف اور بروقت ہوں گے، صدر بھی 11 مئی کو الیکشن کا اعلان کر چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے طاہر القادری کیس کا فیصلہ پڑھ لیں، کسی اور معاملے پر شکایت ہے تو اس کے لئے فورم موجود ہے،عدالت نے کیس سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Recommended Stories

Load Next Story