نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ طلب

پارلیمانی کمیٹی کے پاس نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق کے لئے آج رات 12 بجے تک کا وقت ہے، شہباز شریف


ویب ڈیسک March 26, 2013
پارلیمانی کمیٹی کے پاس نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق کے لئے آج رات 12 بجے تک کا وقت ہے، شہباز شریف۔ فوٹو فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی مداخلت پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ طلب کر لیا گیا، اپوزیشن کے ناموں پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے منظوری کا امکان۔

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی مداخلت پر رانا ثنااللہ، مجتبیٰ شجاع الرحمان، اقبال چنڑ، چوہدری ظہیر، شوکت بسرا اور ذوالفقار گوندل پر مشتمل 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی کا نگران وزیراعلی کے انتخاب کا معاملے پر دوبارہ اجلاس طلب کرلیا گیا، نگران وزیراعلی کے انتخاب کے لئے حکومت کی جانب سے جسٹس (ر) عامر رضا خان اور خواجہ ظہیر کے نام تجویز کیے گئے جبکہ اپوزیشن کی طرف سے جسٹس ریٹائرڈ زاہد حسین اورنجم سیٹھی کے نام سامنے آئے ہیں۔

رائے ونڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس رات 12 بجے تک کا وقت ہے امید ہے کہ معاملات بات چیت کے ذریعے حل کر لئے جائیں گے، لاہور میں امیدواروں کے ناموں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک ناموں کو حتمی شکل نہیں دی گئی لیکن اچھے امیدوار میدان میں اتاریں گے، ان کا کہنا تھا کہ مانسہرہ کے جلسے کے بعد سونامی سمیت سب کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں کہ قوم کیا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ آئین کے تحت پارلیمانی کمیٹی کے پاس نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق کے لئے آج رات 12 بجے تک کا وقت ہے جس کے بعد معاملہ الیکشن کمشین میں چلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |