پشاور یونیورسٹی روڈ پردھماکہ3 سیکورٹی اہلکارزخمی

گاڑی میں چار سیکیورٹی اہلکار سوار تھے جن میں سے تین زخمی ہیں جنھیں خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک August 08, 2012
بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔ فائل فوٹو

جمرود کی خاصہ دار فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے احتشام بشیر کے مطابق قبائلی علاقوں میں کام کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یونیورسٹی روڈ پر زیر تعمیر پل کے قریب ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا گیا تھا۔ جیسے ہی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی وہاں سے گزری تو اس کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق گاڑی موقع پر تباہ ہوچکی ہے۔ گاڑی میں چار سیکیورٹی اہلکار سوار تھے جن میں سے تین زخمی ہیں جنھیں خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ بعد ازیں علاقہ کو سرچ آپریشن کے بعد کلئیر کردیا گیا ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں