شیخ رشید کا یوٹرن مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا

شیخ رشید کچھ دیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے


ویب ڈیسک January 31, 2018
اب استعفے کی ضرورت ہی نہیں رہی اور وقت بھی گزر گیا، شیخ رشید فوٹو: فائل

شیخ رشید نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید نے یوٹرن لیتے ہوئے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ اپنڈکس آپریشن کے بعد شیخ رشید احمد پہلی مرتبہ پارلیمنٹ ہاؤس آئے اورکچھ دیرپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد شیخ رشید سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے استعفی جمع کرادیا؟، جس پرشیخ رشید نے جواب دیا کہ اب ضرورت ہی نہیں رہی اور وقت گزرگیا ہے۔ صحافی نے استفسارکیا کہ آپ کی طبیعت ابھی بھی بوجھل لگ رہی ہے، جس پران کا کہنا تھا کہ اپنڈ کس آپریشن کے بعد ابھی پوری طرح طبیعت بحال نہیں ہوئی، ایک سودو، تین تک بخاررہتا ہے، شاید آپریشن کے زخم بھرنے تک ایسا رہے اورآپ دعا کریں، آج شام ٹانکے کھل جائیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شیخ رشید کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان

واضح رہے کہ کچھ روزقبل لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے جلسے کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہوئے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں