افغان حکومت کی پاکستان کی جانب سے 27 شدت پسندوں کی حوالگی کی تردید

پاکستان نے27 شدت پسندوں کو افغانستان کے حوالے کرنے کا انکشاف کیا تھا۔


ویب ڈیسک January 31, 2018
پاکستان نے27 شدت پسندوں کو افغانستان کے حوالے کرنے کا انکشاف کیا تھا۔ فوٹو: فائل

افغان حکومت نے پاکستان کی جانب سے 27 شدت پسندوں کی حوالگی کی تردید کردی۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان نے پاکستان کی جانب سے تحریک طالبان افغانستان اور حقانی نیٹ ورک کے 27 شدت پسندوں کو افغان حکومت کے حوالے کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کسی ایک شدت پسند کو بھی ہمارے حوالے نہیں کیا۔



اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پاکستان نے27 شدت پسندوں کو افغانستان کے حوالے کردیا

گزشتہ روز دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان افغانستان کے خلاف کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے لیے اپنی سرزمین استعمال سے روکنے کی کوششں کر رہا ہے اور اس ضمن میں گزشتہ سال نومبر میں تحریک طالبان اور حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے 27 شدت پسندوں کو افغانستان کے حوالے کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں