انسداد دہشت گردی عدالت نے 15 فروری کو عمران خان کو طلب کرلیا

عمران خان کے مقدمات میں عبوری چالان جمع ہوگیا جس کے بعد اب ٹرائل شروع ہوگا


ویب ڈیسک January 31, 2018
پولیس نے کل عمران خان کے خلاف چالان پیش کیا تھا ـ فوٹو: فائل

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو پھر طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو 15 فروری کو جبکہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں انہیں 26 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے، عمران خان کی طلبی کا نوٹس بنی گالہ رہائش گاہ بھیج دیا گیا۔

عمران خان کے مقدمات میں عبوری چالان جمع ہوگیا جس کے بعد اب ٹرائل شروع ہوگا۔ اس حوالے سے پولیس نے کل عمران خان کے خلاف چالان پیش کیا تھا اوران کو چالان جمع ہونے کے بعد نوٹس جاری کیا گیا۔

واضح رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 2014 کے دھرنے کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد ، پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملوں سمیت 4 مقدمات تھانہ سیکرٹریٹ میں درج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں