کراچی شاہ فیصل کالونی میں حساس اداروں کی کارروائی ٹارگٹ کلرگرفتار

سعید آغا پر فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں ۔

ٹارگٹ کلر سعید آغا عرف مونی سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ذرائع فوٹو:فائل

حساس اداروں نے شاہ فیصل کالونی میں کارروائی کرکے مبینہ ٹارگٹ کلر سعید آغا کو گرفتار کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں حساس اداروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس میں ٹارگٹ کلر سعید آغا عرف مونی سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، سعید آغا پر فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story