لاہور سیشن عدالت میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

ہلاک ہونے والوں میں قتل کا ملزم ملک امجد اور ہیڈ کانسٹیبل آصف شامل


ویب ڈیسک January 31, 2018
ہلاک ہونے والوں میں قتل کا ملزم ملک امجد اور ہیڈ کانسٹیبل آصف شامل فوٹو:فائل

سیشن عدالت میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قتل کیس میں گرفتار ملزم ملک امجد خان کو سیشن کورٹ عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا تو مخالف گروپ کے لوگوں نے اس پر فائرنگ کردی
جس کی زد میں آکر ملزم ملک امجد کے ساتھ پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ سے ملک امجد کے ایک ساتھی سمیت 2 افراد زخمی بھی ہوگئے۔ ملزمان اور پولیس کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا۔ تاہم حملہ آور ہاتھ نہ آئے۔ جاں بحق پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل تھا جس کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔