تحریک انصاف اور نواب صلاح الدین عباسی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
میرا ایمان ہے کہ موجودہ الیکشن کے ذریعے تبدیلی آئے گی، عمران خان
تحریک انصاف اور سابق ریاست بہاولپور کے نواب صلاح الدین عباسی کے درمیان انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوگیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نواب صلاح الدین عباسی بھی اسٹیٹس کو کے خلاف ہیں اس لئے ان کی جماعت نے ان کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے ملکوں کو چھوٹے چھوٹے انتظامی حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے، سوئٹزر لینڈ کی آبادی لاہور سے بھی کم ہے لیکن وہاں 25 صوبے ہیں لیکن بہاولپور کا معاملہ بالکل مختلف ہے اس پر غور کیا جانا چاہیئے۔
عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات میں 70 لاکھ لوگوں نے 80 ہزار افرانمائندوں کا انتخاب کیا۔ حلوہ کھانے والے لوگوں کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے پر وہ نوازشریف کے شکرگزار ہیں اب ان کی جماعت میں صرف نظریاتی لوگ موجود ہیں۔ ان کا ایمان ہے کہ موجودہ الیکشن کے ذریعے تبدیلی آئے گی۔تحریک انصاف کسی بھی کرپٹ آدمی کو انتخابی ٹکٹ نہیں دے گی۔ ہم نشست خالی چھوڑ دیں گے مگر قومی دولت لوٹنے والے کی حمایت نہیں کریں گے۔ وہ آئندہ 2 دنوں میں اپنے پارٹی منشور کا اعلان کریں گے جس میں تمام بحرانوں کے حل کا تفصیل سے ذکر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وہ کسی صورت آصف زرداری سے حلف نہیں لیں گے۔
اس موقع پر نواب صلاح الدین عباسی کا کہنا تھاکہ بہاولپور ریاست نے پاکستان کے قیام اور اس کے استحکام کے لئے کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا لیکن اب اسی علاقے کو اس کے حقوق نہیں دیئے جارہے۔ ان کا صرف ایک نکاتی ایجنڈا ہے اور وہ بہاولپور ریاست کی بحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اور عمران خان کی سوچ میں ہم آہنگی ہے اسی لئے انہوں نے تحریک انصاف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کیا ہے۔