ملک بھر میں سرکاری اہلکاروں کی تقرریوں اور تبادلوں پرپابندی

صدر، نگراں وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ، ان کے مشیر اور چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کسی انتخابی حلقےکا دورہ نہیں کرسکیں گے۔


ویب ڈیسک March 26, 2013
سرکاری ملازم کی انفرادی حیثیت میں بھی تقرر یا تبادلے پرمکمل پابندی عائد ہوگی، الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات تک ملک بھر میں سرکاری اہلکاروں کی تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق سرکاری ملازموں کی انفرادی حیثیت میں بھی تقرری یا تبادلے پرمکمل پابندی عائد ہوگی، الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی پر سرکاری اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق صدر مملکت، نگراں وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور ان کے مشیران کے علاوہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بھی کسی انتخابی حلقے کا دورہ نہیں کرسکیں گے تاہم قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکرز کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |