لاڑکانہ کرپشن کیس عدالت نے فریال تالپور سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیے

سندھ ہائی کورٹ نے فریال تالپور ودیگر کے خلاف اربوں روپے کریشن کی درخواست بحال کردی


ویب ڈیسک January 31, 2018
سندھ ہائی کورٹ نے فریال تالپور ودیگر کے خلاف اربوں روپے کریشن کی درخواست بحال کردی - فوٹو: فائل

PARACHINAR: سندھ ہائی کورٹ نے لاڑکانہ میں مبینہ 90 ارب روپے کی کریشن کے معاملے پر فریال تالپور ودیگر کے خلاف اربوں روپے کریشن کی درخواست بحال کردی۔

سندھ ہائی کورٹ نے لاڑکانہ میں مبینہ 90 ارب روپے کی کریشن کے معاملے پر فریال تالپور ودیگر کے خلاف اربوں روپے کریشن کی درخواست بحال کردی۔ عدالت نے فریال تالپور، ایاز سومرو، شفقت سومرو، چیف سیکرٹری ودیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 فروری تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔

اس سے قبل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ خاندان کو لاحق خطرات کے پیش نظر درخواست واپس لی تھی تاہم خاندان کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا لہذا مفاد عامہ کی خاطر درخواست کو بحال کیا جائے اور لاڑکانہ میں ہونے والی کریشن کی تحقیقات کا حکم دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں