آئین پر عمل کرنا ہے تو مجرموں کو پکڑا جائے نئی حلقہ بندیاں نہ کی جائیں وسیم اختر

نئی حلقہ بندیوں کے ذریعے عوام کے ووٹ بینک پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے، وسیم اختر


ویب ڈیسک March 26, 2013
نئی حلقہ بندیوں کے ذریعے عوام کے ووٹ بینک پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے، وسیم اختر۔ فوٹو: فائل

ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کو کراچی میں نئی حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں، اگر آئین پر عمل کرنا ہے تو مجرموں کو پکڑا جائے نئی حلقہ بندیاں نہ کی جائیں۔

سٹی کورٹ میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیوایم کو کراچی میں نئی حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں، نئی حلقہ بندیوں کے ذریعے عوام کے ووٹ بینک پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے ، ہم نے ان سازشوں کا سامنا پہلے بھی کیا آئندہ بھی کریں گے۔

وسیم اختر نے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں ایم کیوایم کا ووٹ تقسیم کرنے کی سازش ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے خلاف عدالت میں ہماری اپیل منظور ہوگئی ہے، ایم کیوایم پٹیشن پر فیصلہ آنے کے بعد رابطہ کمیٹی نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے اپنا موقف دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |