انتخابات میں سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے کور کمانڈرز کانفرنس کل طلب

اجلاس میں جنرل کیانی کور کمانڈرز کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ہونے والی ملاقات پر بھی اعتماد میں لیں گے، ذرائع


ویب ڈیسک March 26, 2013
اجلاس میں جنرل کیانی کور کمانڈرز کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ہونے والی ملاقات پر بھی اعتماد میں لیں گے، ذرائع فوٹو: فائل

پاک فوج کی کور کمانڈرز کانفرنس کل راولپنڈی میں طلب کرلی گئی ہے جس میں پرامن عام انتخابات کے لئے پاک فوج کے مجوزہ سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت ہونے والے کور کمانڈرز اجلاس میں عام انتخابات کے لئے پاک فوج کے مجوزہ سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں جنرل اشفاق پرویز کیانی کور کمانڈرز کو عَمان میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ہونے والی ملاقات پر بھی اعتماد میں لیں گے۔


واضح رہے کہ رواں ماہ کور کمانڈرز کا یہ دوسرا اجلاس ہوگا۔ پہلا اجلاس 7 مارچ کو ہوا تھا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں