انتخابات میں سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے کور کمانڈرز کانفرنس کل طلب
پاک فوج کی کور کمانڈرز کانفرنس کل راولپنڈی میں طلب کرلی گئی ہے جس میں پرامن عام انتخابات کے لئے پاک فوج کے مجوزہ سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت ہونے والے کور کمانڈرز اجلاس میں عام انتخابات کے لئے پاک فوج کے مجوزہ سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں جنرل اشفاق پرویز کیانی کور کمانڈرز کو عَمان میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ہونے والی ملاقات پر بھی اعتماد میں لیں گے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کور کمانڈرز کا یہ دوسرا اجلاس ہوگا۔ پہلا اجلاس 7 مارچ کو ہوا تھا۔