غزل گائیک غلام علی جلد ہی اپنی سوانح حیات منظرعام پرلائیں گے

جب میں دنیا میں نہیں رہوں گا تب بھی لوگ مجھے میری سوانح حیات کے زریعے یاد رکھیں گے، غلام علی

غلام علی نے اپنی سوانح حیات کے حوالے سے بتایا کہ جب میں دنیا میں نہیں رہوں گا تب بھی لوگ مجھے میری سوانح حیات کے زریعے یاد رکھیں گے۔

معروف غزل گائیک غلام علی اپنی زندگی کے مختلف اتار چڑھاؤ پر مبنی سوانح حیات جلد ہی اپنے مداحوں کے لئے پیش کردیں گے۔


"غزل وزرڈ- غلام علی" کے عنوان سے غلام علی کی سوانح حیات 2 بھارتی مصنفین نے تحریر کی ہے۔ غلام علی نے اپنی سوانح حیات کے حوالے سے بتایا کہ جب میں دنیا میں نہیں رہوں گا تب بھی لوگ مجھے میری سوانح حیات کے زریعے یاد رکھیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ان کی سوانح حیات میں ان کے بچپن اور ان کی پوری زندگی کی یادیں شامل کی گئی ہیں۔ غلام علی کی سوانح حیات کا دیباچہ مشہور بھارتی گائیک ہری ہرن نے تحریر کیا ہے۔

غلام علی نے کہا کہ غزل گائیکی کا مستقبل بے حد روشن ہے اور کچھ وقت کے بعد ہمارا میوزک واپس غزل گائیکی کی طرف لوٹے گا۔
Load Next Story