لاہور میں بچوں کو ورغلا کر لے جانے والا ملزم گرفتار دوسرا فرار

ٹریفک وارڈنز نے دوران ڈیوٹی دو اشخاص اور بچوں کو مشکوک جاننے پر روکا تھا


ویب ڈیسک February 01, 2018
ٹریفک وارڈنز نے دوران ڈیوٹی دو اشخاص اور بچوں کو مشکوک جاننے پر روکا تھا۔ فوٹو:فائل

گھر سے بھاگ کر آئے دو بچوں کو ورغلا کر زبردستی ساتھ لے جانے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ دوسرا فرار ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں ٹریفک وارڈنز اپنی ڈیوٹی پر تھے کہ انہوں نے دو اشخاص اور بچوں کو مشکوک جاننے پر روکا اور بچوں کی آہ و بکا پر ایک شخص پکڑا گیا جبکہ ساتھی فرار ہوگیا۔

سٹی ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق بچوں کی عمریں12اور14سال ہیں دونوں بچے کل رات کو لالہ موسیٰ سے بھاگ کر داتا صاحب پہنچے تھے، بچوں کے والدین کو اطلاع کر دی گئی ہے۔

ترجمان سٹی ٹریفک پولیس نے بتایا کہ افسران نے ٹریفک وارڈنز کے لیے نقد انعام اور تعریفی سند کا اعلان کردیا ہے، وارڈنز ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں