وزیراعلیٰ بلوچستان کا قوت سماعت اور گویائی سےمحروم بچی کا علاج کرانے کا اعلان

فرح بی بی غلط انجکشن لگنے کی بناپر بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم ہوگئی تھی


ویب ڈیسک February 01, 2018
فرح بی بی کے علاج کے اخراجات حکومت بلو چستان برداشت کرے گی، فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجونے خروٹ آباد سے تعلق رکھنے والی بچی فرح بی بی کی بیماری کا نوٹس لیتے ہوئے اس کا علاج سرکاری خرچ پر کرانے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد کی بچی فرح بی بی پانچ سال قبل غلط انجکشن لگنے کی بنا پربولنے اورسننے کی صلاحیت سے محروم ہوگئی تھی اور گذشتہ پانچ سال سے وہ اس کیفیت سے دوچار ہے۔ بچی کا علاج کراچی میں ممکن ہے لیکن اس کا باپ ایک غریب شخص ہے جو علاج کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت عبد الماجد ابڑوکو ہدایت کی ہے کہ بچی کے علاج کے انتظامات کیے جائیں جس کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں