ایم کیو ایم پاکستان کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن بحال
الیکشن کمیشن کا ایم کیو ایم کو الیکشن ایکٹ کے تحت قانونی دستاویزات جمع کرانے کا حکم
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان سمیت 12 دیگر سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن بحال کردی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کی رجسٹریشن منسوخی کے حوالے سے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے وکیل فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ہم یہاں پارٹی رجسٹریشن منسوخی کے خلاف اپیل پر آئے ہیں، الیکشن ایکٹ کے تحت 2 ہزار کارکنوں کی فہرست اور 2 لاکھ رجسٹریشن فیس جمع نہ کرانے پر رجسٹریشن منسوخ کی گئی۔
فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ہماری غلطی تھی ہم سے چوک ہوئی، قانون نیا تھا لہذا ہماری غلطی کو درگزر گیا جائے، ایم کیو ایم پاکستان ملک کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت ہے، بائیس اگست 2017 کو ہم نے بڑا اقدام اٹھایا اور اینٹی پاکستان لوگوں کو ہم نے پارٹی سے خارج کیا جب کہ پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے قائد کو پارٹی سے خارج کیا، چیف الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2 اکتوبر کو منظور ہوا جب کہ ہم نے 60 روز کی مدت کے دوران بھی یاد دہانی کروائی۔
الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان سمیت 12 دیگر سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن بحال کرتے ہوئے تمام جماعتوں کو قانونی لوازمات جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
رجسٹریشن بحال ہونے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان اب سینیٹ انتخابات میں اپنے پارٹی نشان پر حصہ لے سکے گی جب کہ دیگر جن جماعتوں کی رجسٹریشن بحال ہوئی ہے ان میں پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی، پیپلزمسلم لیگ، تحریک اہلسنت، پاکستان مسلم الائنس، آل پاکستان تحریک، عام لوگ پارٹی، پاکستان مسلم لیگ کونسل، پاکستان راہ حق اور پاکستان مسلم لیگ جونیجو، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور پاکستان اسلامک ریپبلکن پارٹی شامل ہیں۔