سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا

وزیرمملکت برائے داخلہ کو 6 فروری کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم


ویب ڈیسک February 01, 2018
وزیرمملکت برائے داخلہ کو 6 فروری کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے.

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی عدلیہ مخالفت تقاریر کا نوٹس لے لیا جب کہ عدالت عظمیٰ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 فروری کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ نہال ہاشمی توہین عدالت پر 5 سال کیلئے نااہل، ایک ماہ قید

واضح رہے کہ سپریم کورٹ توہین عدالت پر مسلم لیگ (ن) کے سینٹر نہال ہاشمی کو 5 سال کے لیے نااہل اور ایک ماہ قید کی سزا سناچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں