
لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی راج کرتے ہیں جہاں ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ٹوئٹر پر ہر وقت متحرک رہتے ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی تصاویر کے ساتھ پل پل کی خبریں بھی شیئر کرتے رہتے ہیں لیکن اب مداحوں کے لئے بُری خبر یہ ہے کہ بالی ووڈ کے شہنشاہ ٹوئٹر سے ایسا ناراض ہوئے کہ خیر باد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
T 2599 - TWITTER ..!!!?? you reduced my number of followers .. !!??HAHAHAHAHAHAHA .. !! thats a joke .. time to get off from you .. thank you for the ride .. 😠😠😠 .. there are many 'other' fish in the sea - and a lot more exciting !! pic.twitter.com/85c15pDif4
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) January 31, 2018
امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے ٹوئٹر انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے میرے چاہنے والوں کی تعداد کم کی ؟ یہ کیسا مذاق ہے، خیر ٹوئٹر کے ساتھ اب تک کا سفر اچھا رہا مگر اب وقت آگیا ہےخداحافظ کہنے کا، اور مداحوں کے ساتھ جڑے رہنے کا اس کے علاوہ اور بھی سوشل میڈیا کی سائٹس ہیں جو بہت دلچسپ بھی ہیں۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن کی ٹوئٹر پر اکتوبر 2017 تک مداحوں کی تعداد 3 کروڑ کے لک بھگ تھی جب کہ دسمبر تک بھارتی وزیر اعظم مودی کے بعد امیتابھ بچن ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالوورز والی شخصیت تھے لیکن اب امتیابھ کے فالوورز کی تعداد کم ہونے کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ان سے آگے ہوگئے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔