سہ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کیلیے قومی ٹیم کا اعلان
مالی مشکلات کا شکار پی ایچ ایف نے ٹورنامنٹ کیلیے 25 کےبجائے21 کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا۔
سہ ملکی قومی ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کی 21 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سہ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے جمعرات کو پاکستان کی 21 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، قومی ٹیم کا اعلان کراچی کے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم پر دور روزہ ٹرائلز کے اختتام پر پی ایچ ایف کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین وسابق قومی کپتان اولمپئن اصلاح الدین نے کیا،کمیٹی کے ارکان اولمپئن ایاز خان، اولمپیئن فرحت خان اوراولمپئن مصدق حسین نے ان کے ہمراہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
قومی سلیکٹر اولمپئن قاسم خان دوسرے دن بھی ٹرائلز دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم نہیں پہنچے، پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر اورسیکریٹری اولمپئن شہباز احمد سینیئر نے بھی کھلاڑیوں کی اہلیت کا مشاہدہ کیا، ان ٹرائلز میں قومی کیمپ میں شریک 39 کھلاڑیوں نے اپنی اہلیت دکھانے کی کوشش کی، تاہم قومی سلیکشن کمیٹی نے ملائیشیا میں ہاکی لیگ میں شرکت کے سبب قومی کیمپ میں نہ آنے والے دو کھلاڑیوں عماد شکیل بٹ اوراظفر یعقوب کو بھی پاکستان ٹیم کا حصہ بنالیا۔
مالی مشکلات کا شکار پی ایچ ایف نے ٹورنامنٹ کے لیے 25 کے بجائے 21 کھلاڑیوں کو ہی دورہ کے لیے سلیکٹ کیا، ہیڈ کوچ و منیجر اولمپئن حسن سردار کی معاونت کوچز اولمپئن محمد ثقلین اورریحان بٹ کریں گے، اولمپئن گول کیپر شاہد علی خان گول کیپنگ کوچ ہوں گے۔
ٹورنامنٹ کے لیے قومی ہاکی ٹیم عمران بٹ، مبشر علی، رضوان جونیئر، تصور عباس، فرید احمد، ابو بکرمحمود، فرید احمد، توثیق ارشد، عمر بھٹہ، رضوان سینیئر(کپتان)، ارسلان قادر (نائب کپتان)، شفقت رسول، امجد علی، فیصل قادر، عماد شکیل بٹ،اظفر یعقوب، اعجاز احمد، عاطف مشتاق، علی شان،عتیق ارشد، شجیع احمد اور تنظیم الحسن پرمشتمل ہوگی جب کہ چیف سلیکٹر نے 5 اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں کے بھی ناموں کا اعلان کیا، جن میں مظہر عباس، جنید کمال، علیم بلال، سمیع اللہ اور خضراختر شامل ہیں۔