چار سدہ میں لڑکی کی نازیبا ویڈیو بنانے والے دونوں ملزمان گرفتار

13سالہ لڑکی کی نازیبا ویڈیو بنانے والے گرفتار ملزمان متاثرہ لڑکی کے پڑوسی ہیں،پولیس


ویب ڈیسک February 01, 2018
13سالہ لڑکی کی نازیبا ویڈیو بنانے والے گرفتار ملزمان متاثرہ لڑکی کے پڑوسی ہیں،پولیس ۔ فوٹو: فائل

کے پی کے پولیس نے چارسدہ میں لڑکی سے زیادتی کی کوشش اور نازیبا ویڈیو بنانے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک روز قبل یہ واقعہ پیش آیا جہاں چارسدہ کے علاقے میں محلے کے دو اوباش نوجوان اعظم اور واصف نے ایک گھر میں گھس کر لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی، اسے برہنہ کرکے نازیبا ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس نے شکایت درج کرانے پر دو مختلف کارروائیوں میں دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی سی منتظر اور ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ واقعے کے ایک ملزم اعظم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے قبضے سے موبائل فون برآمد ہوا ہے جس میں لڑکی کی برہنہ تصاویر موجود تھیں، ملزمان نے گزشتہ روز 13 سالہ لڑکی کو بے لباس کرکے تصاویر بنائیں اور اجتماعی زیادتی کی کوشش کی، ملزمان متاثرہ لڑکی کے پڑوسی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چارسدہ میں لڑکی کی نازیبا وڈیو بنانے پر آئی جی کا نوٹس

اسی ضمن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور آفریدی نے بتایا ہے کہ پڑانگ میں لڑکی کو برہنہ کرنے والا ایک مطلوب ملزم واصف گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم سے پستول اور موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔

دریں اثنا خیبر پختون خوا کے شہر مردان کے علاقے خزانہ ڈھیری میں ماموں نے 7 سالہ بھانجے کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس پر ملزم ماموں ریاض کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ زیادتی کے شکار 7 سالہ بچے کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مردان منتقل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔