بلوچستان نیشنل پارٹی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

بلوچستان میں شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے جس میں 7 تجاویز پیش کی ہیں، سردار اختر مینگل


ویب ڈیسک March 26, 2013
بلوچستان میں جاری تمام آپریشنز بند کئے جائیں، لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے اور حکمومتی سرپرستی میں جاری دہشت گردی کا قلع قمع کیا جائے، سردار اختر مینگل فوٹو : فائل

بلوچستان نیشل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر بی این پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے طویل اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان میں شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے جس میں 7 تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انتخابات میں دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے 5 رکنی وفد قائم کر دیا گیا ہے جو سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گا۔

اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں جاری تمام آپریشنز بند کئے جائیں، لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے اور حکومتی سرپرستی میں جاری دہشت گردی کا قلع قمع کیا جائے۔ انہوں نے بلوچستان کے تمام قوم پرست اور سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے لئے آزاد ماحول فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |