ایف آئی اے نے فحش مواد سے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا

ملزمان فحش تصاویر اور ویڈیوز بنا کر لوگوں کو بلیک میل کرتے تھے،ایف آئی اے


ویب ڈیسک February 02, 2018
ملزمان فحش تصاویر اور ویڈیوز بنا کر لوگوں کو بلیک میل کرتے تھے،ایف آئی اے۔ فوٹو: فائل

ایف آئی اے نے مالاکنڈ میں کارروائی کرتے ہوئے فحش مواد کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختون خوا ضلع مالا کنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں ایف آئی اے کرائم سرکل پشاور کی ٹیم نے کارروائی کی ہے جس کے دوران سائبر کرائم میں ملوث بڑا نیٹ ورک بے نقاب ہوا ہے اور اس گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو لوگوں کو فیس بک کے ذریعے بلیک میل کرتے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان فحش تصاویر اور ویڈیوز بنا کر لوگوں کو بلیک میل کرتے تھے، ملزمان نے سیکڑوں فیس بک آئی ڈی رکھنے کا اعتراف کرلیا، ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔