حصص مارکیٹ میں مندی 2495 ارب روپے کا نقصان

انڈیکس 90 پوائنٹس گھٹ کر 17872 پر بند، 179 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی۔


Business Reporter March 27, 2013
کاروباری حجم 2.6 فیصد کم رہا، 14 کروڑ 95 لاکھ 73 ہزار حصص کے سودے۔ فوٹو : فائل

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو حصص مارکیٹ میں کاروبار حصص ایک بار پھر مندی کی لپیٹ میں رہا جس کی وجہ سے 17900کی حد بھی گرگئی۔

اگرچہ ایک موقع پر مارکیٹ میں20 پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی لیکن بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کا رجحان دیکھا گیا، مندی کے نتیجے میں 179کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں اور مارکیٹ سرمائے کے حجم میں 24 ارب 95 کروڑ روپے سے زائد کمی ہوگئی، منگل کو مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے نگراں کابینہ میں تاخیر اور پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کا فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاری میں عدم اطمینان دیکھا گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس اور بینکنگ سیکٹر میں فروخت کی وجہ سے مارکیٹ مندی کا شکار ہوئی، سرمایہ کاروں کی جانب سے ایوی ایشن، ٹیلی کام، سیمنٹ، فرٹیلائزر اور ٹیکسٹائل سیکٹر میں حصص کی خرید و فروخت ریکارڈ کی گئی، منگل کو کاروباری حجم پیر کے مقابلے میں2.66 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 14 کروڑ 95 لاکھ 73 ہزار440 حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 15 کروڑ36 لاکھ69 ہزار 820 حصص کا کاروبار ہوا تھا،314کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے116 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی رہی جبکہ179کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔

2

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس89.76 پوائنٹس کمی کے بعد 17872.15 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس82 پوائنٹس کی کمی سے14165.31 پوائنٹس، آل شیئر انڈیکس69.13 پوائنٹس کی مندی سے 12553.33 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 74.77 پوائنٹس کی کمی کے بعد31222.45 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 24 ارب95 کروڑ 66 لاکھ94 ہزار608 روپے گھٹ کر43 کھرب85 ارب87 کروڑ78 لاکھ48 ہزار716 روپے رہ گیا، سب سے زیادہ کاروباری سرگرمیاں پی آئی اے میں دیکھی گئیں۔

جس کے 3 کروڑ87 لاکھ97 ہزار شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی اور اس کے شیئر کی قیمت58 پیسے کے اضافے سے7.40 روپے پر بند ہوئی جبکہ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 1کروڑ17 لاکھ99 ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا اور اس کے حصص کے دام 21 پیسے کی کمی سے 7.60 روپے رہ گئے، قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے نمایاں اضافہ یونی لیور پاک اور سنوفی ایونٹس پاک کے حصص کی قیمتوں میں ہوا جن کے شیئرز کی قیمت 190 اور 16 روپے کے اضافے سے بالترتیب 11100 روپے اور377 روپے رہی جبکہ سب سے زیادہ کمی باٹا پاک اور فضل ٹیکسٹائل کے حصص میں رہی جن کے بھاؤ 66 اور 12.13 روپے کی کمی سے بالترتیب 1259 اور 230.61 روپے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں