سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر56600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر48514 روپے ہوگئی۔


Business Reporter February 02, 2018
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر56600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر48514 روپے ہوگئی۔ فوٹو : فائل

فی اونس سونے کی قیمت4 ڈالر کی کمی سے1340 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4 ڈالر کی کمی سے1340 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب200 روپے اور171 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر56600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر48514 روپے ہوگئی اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کی کمی سے820 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے کی کمی سے702.85 روپے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں