واٹر پروف کی بورڈ

بس یہ لے آئیں اور پھر بے فکر ہوکر دفتری کام کرتے ہوئے پانی پییں اور چائے سے لطف اندوز ہوں۔

بس یہ لے آئیں اور پھر بے فکر ہوکر دفتری کام کرتے ہوئے پانی پییں اور چائے سے لطف اندوز ہوں۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR:
دفاتر میں کمپیوٹر کا استعمال دنیا بھر میں عام ہے۔ شاید ہی کوئی ایسا ادارہ ہو جہاں کمپیوٹر ( نمائشی طور پر ہی سہی) موجود نہ ہو۔ کمپیوٹر کو ہمارے گھروں کا حصہ بنے بھی برسوں گزرچکے ہیں۔

عام ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کو استعمال کرنے میں کی بورڈ لازمی پُرزے کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کے بغیر کمپیوٹر کو پوری طرح چلانا، خاص طور سے ٹائپنگ وغیرہ کرنا بہت مشکل ہے۔ دفتر میں پانی، چائے وغیرہ پینا اور کمپیوٹر کا استعمال کرنا، یہ تمام کام ساتھ ساتھ ہوتے ہیں۔


بعض اوقات پانی یا چائے وغیرہ پیتے ہوئے چھلک کر کی بورڈ پر گرجاتی ہے۔ کی بورڈ کے اندر سیال کے جانے سے اس کا سرکٹ متأثر ہوسکتا ہے۔ سرکٹ کے جو حصے متأثر ہوتے ہیں، ان حصوں کے اوپر موجود کِیز بھی خراب ہوجاتی ہیں۔

اس کا سدباب کرنے کے لیے واٹرپروف کی بورڈ متعارف کروایا گیا ہے۔ بس یہ لے آئیں اور پھر بے فکر ہوکر دفتری کام کرتے ہوئے پانی پییں اور چائے سے لطف اندوز ہوں۔
Load Next Story