نہال ہاشمی نے جنھیں خوش کرنے کی کوشش کی وہ انسان شناسی میں کمزور ہیں جسٹس کھوسہ
اگر اس عدالت کے جج کو کھلے عام دھمکیوں سے خوفزدہ کیا جا سکتا ہے تو پھر نہال ہاشمی نے یقیناً درست کوشش کی ہے،جسٹس کھوسہ
PESHAWAR:
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ نہال ہاشمی نے جن کو خوش کرنے کی کوشش کی وہ انسان شناسی میں انتہائی کمزور ہیں۔
سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قرار دیا ہے کہ اگر اس عدالت کے جج دل کے ضعیف یا کمزور ہیں اور اگر انھیں زبانی تضحیک یا کھلے عام دھمکیوں سے خوفزدہ کیا جا سکتا ہے تو پھر مدعاعلیہہ نہال ہاشمی نے یقیناً درست کوشش کی ہے تاہم یہ ظاہرہوتا ہے کہ اس (نہال) یا جن کی اس نے تقلید کرنا چاہی یا جن کو خوش کرنے کی کوشش کی وہ انسان شناسی میں انتہائی کمزورہیں۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے مسلم لیگ ن کے سینیٹرنہال ہاشمی کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دینے کے فیصلہ کا آغاز مذکورہ الفاظ سے کیا ہے۔