ادھ کٹی سبزیاں تازہ رکھیے

بہت سی تراکیب میں آدھا ٹماٹر، آدھا پیاز، آدھا لیموں، آدھی شملہ مرچ وغیرہ ڈالنے کی ہدایات ہوتی ہیں۔

بہت سی تراکیب میں آدھا ٹماٹر، آدھا پیاز، آدھا لیموں، آدھی شملہ مرچ وغیرہ ڈالنے کی ہدایات ہوتی ہیں۔فوٹو : فائل

کھانا پکانے کے دوران اکثر و بیشتر ادھ کٹی سبزیاں مثلاً پیاز ٹماٹر وغیرہ بچ جاتی ہیں۔ انھیں عام طور پر فریج میں رکھ دیا جاتا ہے۔

آج کل تراکیب کی مدد سے کھانے پکانے کا رجحان زوروں پر ہے۔ خواتین ٹیلی ویژن چینلز پر کھانا پکانے کے پروگراموں میں دکھائی جانے والی تراکیب پر زیادہ عمل کرتی ہیں۔ بہت سی تراکیب میں آدھا ٹماٹر، آدھا پیاز، آدھا لیموں، آدھی شملہ مرچ وغیرہ ڈالنے کی ہدایات ہوتی ہیں۔


باقی غیراستعمال شدہ ادھ کٹی سبزیاں رکھے رکھے خراب ہوجاتی یا سُوکھنے لگتی ہیں، کیوں کہ ان کے تراشیدہ حصے سے نمی خارج ہونے لگتی ہے اور ایک آدھ روز ہی میں یہ ناقابل استعمال ہوجاتی ہیں۔ انھیں تازہ رکھنے کے لیے پانی میں رکھنا ضروری ہوتا ہے مگر اس طرح کے یہ پانی میں ڈوبی نہ رہیں۔ مگر ادھ کٹی سبزیوں کو پلیٹ، کٹوریوں یا پیالیوں میں رکھنے سے بات نہیں بنتی۔

اسی مشکل کے پیش نظر ربڑ سے یہ مخصوص ساختیں بنائی گئی ہیں جن میں آدھے کٹے ہوئے ٹماٹر، پیاز، لیموں اور دوسری سبزیاں رکھی جاسکتی ہیں اور خوب صورت بھی لگتی ہیں۔
Load Next Story