شاہ فیصل کالونی سے متعدد افراد کے قتل میں ملوث اشتہاری گرفتار
ایس آئی یوکی اصفہانی روڈکے قریب کارروائی،ٹارگٹ کلرگرفتار،سچل پولیس نے ملزمان کوگرفتارکرکے 40لاکھ کا دھاگا برآمدکرلیا
شاہ فیصل کالونی میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جماعت کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ۔
جبکہ ایس آئی یو صدر نے قتل کی نصف درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث مفرور و اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا ، سچل پولیس نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر 40 لاکھ روپے مالیت کا دھاگا برآمد کرلیا ، تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 4 میں حساس اداروں کے اہلکاروں نے گزشتہ روز ایک مکان پر چھاپہ مار کر ملزم سید آغا کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق ایک کالعدم جماعت سے ہے جوکہ مخالف فرقے کے متعدد افراد کے قتل میں ملوثہونے کے ساتھ کئی مقدمات میں نامزد تھا ، ملزم کو تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ، علاوہ ازیں ایس آئی یو صدر نے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر واقع پیراڈائز بیکری کے قریب مکان پر چھاپہ مار کر ملزم محمد علی درانی کو گرفتار کرلیا۔
سب انسپکٹر چوہدری منیر نے بتایا کہ ملزم ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ اس نے حیدرآباد میں جائیداد کے بٹوارے پر اپنے سوتیلے باپ کو بھی قتل کردیا تھا جس کے بعد ملزم کراچی آگیا اور متعدد وارداتیں کیں ، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
،دریں اثنا سچل پولیس نے ایس ایچ او گوگا ثاقب کی سربراہی میں نیو کراچی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان شفاعت خان لودھی اور حق نواز لودھی کو گرفتار کرکے ملزمان کی نشاندہی پر 40 لاکھ روپے مالیت کے دھاگے کے کارٹن برآمد کرلیے جوکہ ملزمان نے چند روز قبل لوٹے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان فیکٹریوں میں ڈکیتی اور فیکٹری ملازمین کو لوٹنے سمیت دیگر متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ، ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں بیشتر وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ تفتیش میں کئی اہم انکشافات متوقع ہیں ۔