منفرد راکنگ چیئر آرام پہنچائے اور آئی فون بھی چارج کرے

اگر آپ راکنگ چیئر پر جُھولتے ہوئے مسلسل آئی فون استعمال کرنا چاہتے ہیں تو پھر یہ والی کُرسی لے آئیے۔


ندیم سبحان میو February 04, 2018
اگر آپ راکنگ چیئر پر جُھولتے ہوئے مسلسل آئی فون استعمال کرنا چاہتے ہیں تو پھر یہ والی کُرسی لے آئیے۔ فوٹو : فائل

گھر کے لان میں آرام کرسی پر جُھولتے ہوئے آئی فون استعمال کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے مگر یہ مزہ اس وقت کرکرا ہوجاتا ہے جب فیس بُک کے دوستوں سے بات چیت کرتے ہوئے فون کی بیٹری جواب دے جائے۔

اچانک اسکرین تاریک ہوجانے پر سارا موڈ غارت ہوجاتا ہے اور انسان پر جھنجھلاہٹ طاری ہوجاتی ہے۔ اس صورت حال سے بچنے کے لیے آپ یا تو سیل فون کو پوری طرح چارج کرکے آرام کرسی پر دراز ہوں یا پھر ایکسٹیشن وائر ساتھ رکھیں جس کے ساکٹ میں لگا چارجر فون کی بیٹری کو طاقت مہیا کرتا رہے ، مگر لوڈشیڈنگ کی صورت میں یہ کوشش بھی کارآمد ثابت نہیں ہوگی۔

اگر آپ راکنگ چیئر پر جُھولتے ہوئے مسلسل آئی فون استعمال کرنا چاہتے ہیں تو پھر یہ والی کُرسی لے آئیے۔ یہ آرام کرسی اسی مقصد کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ آپ کے جُھولنے سے کرسی میں نصب بجلی پیدا کرنے والی مشین متحرک ہوگی، اور برقی توانائی دائیں بازو کے اوپر لگے ہوئے ساکٹ میں پہنچتی رہے گی، جس کے اوپر آئی فون رکھا ہوگا۔

آئی فون کے لیے جگہ اس طرح بنائی گئی ہے کہ آپ اسے ہاتھ میں اٹھائے بغیر اور کرسی میں نیم دراز رہتے ہوئے استعمال کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |