امتیازی سلوک سے فاٹا عوام میں مایوسی بڑھی سینیٹ کمیٹی

اربوں کے منصوبوں سے منظور نظر افراد کو خوش کیاجاتاہے،چیئرمین


Shahbaz Rana February 02, 2018
چینی کمپنی کوٹیکس چھوٹ پرجواب طلب،سیف اللہ بنگش کے انتقال پر اجلاس ملتوی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سینیٹ قائمہ کمیٹی ریاستوں وسرحدی امورنے فاٹا کیلئے شروع کیے گئے منصوبوں پرعدم اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اربوں روپے کے منصوبوں کا فائدہ فاٹا کی عوام تک نہیں پہنچتا بلکہ منظور نظر افراداور ارباب اختیار کو خوش کیا جاتا ہے جب کہ اس امتیازی سلوک کی وجہ سے فاٹا کی عوام میں مایوسی دن بدن بڑھ رہی ہے۔

قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹرہلال الرحمان کی سربراہی میں ہوا، چیئرمین نے کہاکہ فاٹاکی عوام کومعیاری طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ چیئرمین نے ہدایت دی کہ بے گھرافرادکی بحالی کیلیے دیے جانیوالے فنڈز اور سیکیورٹی صورتحال کی بہتری کیلیے مختص فنڈزمیںپائے جانیوالے ابہام کو دور کیا جائے، بنیادی طورپردونوںعلیحدہ علیحدہ ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کااجلاس چیئرمین رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیراعوان کی زیرصدارت ہوا۔ کمیٹی نے ''نیشنل فوڈ سیفٹی، اینیمل اینڈ پلانٹ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی بل'' 2017 پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کااجلاس سینیٹرسلیم مانڈوی والاکی صدارت ہوا۔اجلاس میں چینی کمپنی کو ٹیکس چھوٹ دینے پراراکین نے توجہ دلاونوٹس پیش کردیا۔

سینیٹرمرتضی وہاب نے کہاکہ ایف بی آرکومخصوص کمپنی کے لیے ایس آراو جاری کرنے کا اختیارنہیں۔الیاس بلور کا کہنا تھا کہ ملتان سکھرموٹروے پر 37 فیصدکام مکمل ہوچکاہے اب ایف بی آرکوٹیکس چھوٹ دینے کی ضرورت نہیں۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والانے کہاکہ حکومت نے چینی کمپنی کودس ارب روپے کافائدہ دیدیا ہے۔

ایف بی آرنے اجلاس کوبتایاکہ چینی کمپنی کوٹیکس چھوٹ دینے کی سمری ایف بی آرنے کابینہ میں پیش نہیں کی بلکہ ایف بی آرنے وزارت مواصلات کی سمری کی مخالفت کی تھی۔ جس پرکمیٹی نے وزارت مواصلات کوطلب کرلیا۔ کمیٹی نے نیشنل بینک میں ترقیوں کے حوالے سے معاملات کاتفصیل سے جائزہ لیا،نیشنل بنک کے حکام نے کمیٹی کوبتایاکہ بنک میں ترقیوں کے حوالے سے معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں بھی زیرسماعت ہے لہذابہترہے کہ پہلے عدالت کے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔

چیئرمین سلیم مانڈوی والانے کہاکہ اگلے مالی سال کیلئے وزارت خزانہ کے تمام اداروں کی پی ایس ڈی پی میں رکھے گئے منصوبہ جات کی تفصیلات کمیٹی کوفراہم کی جائیں۔کمیٹی نے اومنی گروپ کے ساتھ اسٹیٹ بینک کے امتیازی سلوک کانوٹس لیتے ہوئے اسٹیٹ بینک کوہدایت کی کہ تمام کمپنیوں کے ساتھ یکساں سلوک کیاجائے۔

ادھر سینیٹ قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین شاہی سیدکی صدارت میں ہونے والااجلاس سینیٹرسیف اللہ بنگش کے انتقال کیوجہ سے ملتوی کردیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں