سانحہ بلدیہ کے متاثرین کیلیے بھیجی گئی رقم عدالت میں جمع

پائلر کی درخواست پر ہائی کورٹ کے بنائے گئے کمیشن کے تحت مستحقین کی فہرست تیار کی جارہی ہے۔

پائلر اور کے آئی کے ٹیکسٹائلن میں اس بات پر رضامندی ظاہر کی گئی تھی کہ پہلے مرحلے میں ان خاندانوں کی مدد کی جائے گی جنھیں کسی بھی ذریعے سے زرِ تلافی کی ادائیگی نہیں ہوئی۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (پائلر) نے سانحہ علی انٹرپرائزز کے متاثرہ خاندانوںمیں رقم کی تقسیم کے لیے کمیشن کے سربراہ جسٹس رحمت حسین جعفری کے احکامات پر جرمن گارمنٹ فرم کے آئی کے ٹیکسٹائلن کی طرف سے بھیجی جانے والی 10 لاکھ ڈالر کی رقم ہائی کورٹ کے ناظر کے اکاؤنٹ میں جمع کرادی ہے۔

پائلر اور جرمن خریدار کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت جرمن فرم نے ایسے متاثرہ خاندانوں کو زرتلافی ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی جن کی حکومت یا کسی دوسرے ذریعے سے کوئی مالی مدد نہیں کی گئی، پائلر کی درخواست پر ہائی کورٹ کے بنائے گئے کمیشن کے تحت مستحقین کی فہرست تیار کی جارہی ہے۔




پائلر اور کے آئی کے ٹیکسٹائلن میں اس بات پر رضامندی ظاہر کی گئی تھی کہ پہلے مرحلے میں ان خاندانوں کی مدد کی جائے گی جنھیں کسی بھی ذریعے سے زرِ تلافی کی ادائیگی نہیں ہوئی۔

دوسرے مرحلے میں تمام افراد کے لیے طویل المدتی بنیادوں پر امداد کے لیے فریم ورک طے کیا جائے گا جس میں ہلاک شدگان کے خاندانوں کے لیے معاونت اور بچ جانے والوں کے لیے بے روزگاری الاؤنس شامل ہے، 10لاکھ ڈالر کی رقم منگل کو جمع کرادی گئی،رقم کی تقسیم جلد شروع ہوگی۔
Load Next Story