سندھ کی21 سرکاری جامعات کو ڈیڑھ ارب روپے کی گرانٹ جاری
جامعہ کراچی اورسندھ یونیورسٹی کے حصے میں 23، 23 کروڑ روپے کی رقم آئی ہے۔
حکومت سندھ نے صوبے کی 21سرکاری جامعات واسناد تفویض کرنے والے ادارے کے لیے رواں مالی سال میں 1462 ملین روپے کی گرانٹ جاری کردی ہے۔
صوبائی محکمہ خزانہ نے وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کی منظوری کے بعد ایک ارب 46 کروڑ 20 لاکھ روپے کی یہ گرانٹ جاری کی گئی ہے جس میں پہلی بارتمام سرکاری جامعات کومساوی گرانٹ دیے جانے کے بجائے انرولمنٹ ،انفرااسٹرکچر اور کیمپس کی اراضی وتعدادکوبھی ملحوظ خاطررکھاگیا ہے۔
یاد رہے کہ سابق سیکریٹری بورڈاینڈیونیورسٹیزکے دورمیں جامعات کومساوی بنیادوں پرگرانٹ دی گئی تھی جس میں ایک ہزارانرولمنٹ اورکئی ہزارانرولمنٹ کی حامل جامعات کوایک ہی صف میں لاکھڑاکیاگیاتھا۔
''ایکسپریس'' کے مطابق گرانٹ کی سب سے زیادہ رقم صوبے کی 2بڑی جامعات جامعہ کراچی اورسندھ یونیورسٹی جامشورو کیلیے مختص کی گئی ہے۔ جامعہ کراچی کے لیے 238860000ملین (23کروڑ88لاکھ روپے )سے زائدکی گرانٹ رکھی گئی ہے جبکہ جامعہ سندھ کے لیے 23کروڑ26لاکھ روپے سے زائد کی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کو72289000ملین روپے،بینظیربھٹوشہید یونیورسٹی لیاری کراچی کو 16711500ملین روپے،سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کراچی کو 13926000ملین روپے،شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیرآبادکو16711500ملین روپے،داؤیونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈسائنس کراچی کو 68468500ملین روپے،جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی 13926000ملین روپے،لیاقت میڈیکل یونیورسٹی آف میڈیکل ہیلتھ اینڈ سائنسز جامشورو98494500ملین روپے ،شہید محترمہ بینظیربھٹومیڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ اور پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل ہیلتھ سائنسزبرائے خواتین شہید بینظیرآباد کوعلیحدہ علیحدہ16820500ملین روپے،این ای ڈی یونیورسٹی کو 139760500ملین روپے،مہران انجینئرنگ یونیورسٹی کو132024000ملین روپے،قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ کو58052500ملین روپے، سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کو127112000ملین روپے، داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کراچی، شہید بینظیربھٹویونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سکرنڈ،شہید ذوالفقارعلی بھٹویونیورسٹی آف لاء کراچی اوربینظیربھٹوشہید یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ اسکل ڈیوپلمنٹ خیرپورکوعلیحدہ علیحدہ 37168500ملین روپے ،آئی بی اے سکھرکو33156000ملین روپے اورآئی بی اے کراچی کو 18414500ملین روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جامعہ کراچی سمیت سندھ کی کچھ سرکاری جامعات بدترین خسارے سے دوچار ہیں۔