تھانہ گنڈا سنگھ والا قصور میں 2015ء کے دوران بچوں سے زیادتی کے27 واقعات رپورٹ

گزشتہ سال2017ء میں ریپ کے بعدمعصوم بچیوں کے قتل کے 15واقعات ہوئے۔

گزشتہ سال2017ء میں ریپ کے بعدمعصوم بچیوں کے قتل کے 15واقعات ہوئے۔ فوٹو: فائل

GUJAR KHAN:
صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کے ایک تھانہ گنڈاسنگھ والامیں سال 2015ء میں کم عمر بچے اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے کل 27 واقعات کے مقدمات درج کئے گئے جب کہ بھتہ کے 6مقدمات درج کئے گئے۔

ایکسپریس کو دستیاب ڈی پی او قصور کی رپورٹ کے مطابق بچوں کے زیادتی کے واقعات میں ملوث 17ملزمان میں سے 15کوگرفتارکیا گیا جبکہ ریپ میں صرف ایک ملزم گرفتار ہوسکا ۔زیادتی و ریپ کے تمام متاثرہ بچوں کی عمریں 4 سال سے11سال کے درمیان تھیں۔ بھتہ لینے کے مقدمہ میں 6 ملزمان گرفتار ہوئے۔


دوسری جانب 2018ء کے پہلے ماہ جنوری میں معصوم بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ گزشتہ سال2017ء میں ریپ کے بعدمعصوم بچیوں کے قتل کے 15واقعات ہوئے۔

قانونی ماہرین کے مطابق زینب قتل کیس میں تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی کیلئے ریپ اور قتل کی شہادتیں اکٹھی کرنا ایک بڑا آزمائشی مرحلہ ہوگا، ماہرین کے مطابق مقتولہ کی لاش پھینکتے ہوئے بھی کسی نے نہیں دیکھا نہ ہی لاش کی برآمدگی ملزم کی نشاندہی پر ہوئی، صرف ڈی این اے کی بنیاد پر ملزم کو سزا دینے کیلئے سپورٹ کرنے والی شہادتوں کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔
Load Next Story