آصف زرداری نواز شریف اور چوہدری شجاعت سمیت 90 ہزار افراد کے اسلحہ لائسنس منسوخ

سیکڑوں کی تعداد میں وفاقی و صوبائی وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور مذہبی جماعتوں کے سربراہان کے لائسنس بھی منسوخ۔

سیکڑوں کی تعداد میں وفاقی و صوبائی وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور مذہبی جماعتوں کے سربراہان کے لائسنس بھی منسوخ۔ فوٹو؛ فائل

سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سمیت ملک بھر میں 90 ہزار افراد کے خودکار اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔


وفاقی وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے تحت گزشتہ روز ملک بھر میں 90 ہزار افراد کے خودکار اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

منسوخ لائسنس ہولڈرز میں سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین، سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی،حمزہ شہباز سمیت سیکڑوں کی تعداد میں وفاقی و صوبائی وزراء ، اراکین پارلیمنٹ، بزنس ٹائیکون اور مذہبی جماعتوں کے سربراہ بھی شامل ہیں جب کہ گزشتہ روز حکومت سندھ نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو بھیجے گئے ایک سرکاری مراسلہ میں خودکار اسلحہ لائسنس کے حوالے سے وفاقی حکومت کے فیصلے اور نوٹیفیکیشن کو 18 ویں آئینی ترمیم کی خلاف ورزی اور صوبائی خودمختاری میں مداخلت قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کردی ہے۔
Load Next Story