پی آئی اے نے معمر اور معذوروں کے ٹکٹ پر رعایت ختم کر دی

قومی ایئرلائن بزرگ شہریوں کو 10 تا20 فیصد، معذوروں کو 40 فیصد تک رعایت دے رہی تھی۔


Staff Reporter February 02, 2018
سہولت پی آئی اے میں نافذ ریونیو مینجمنٹ سسٹم سے مطابقت نہیں رکھ رہی تھی، ترجمان ادارہ۔ فوٹو : فائل

پی آئی اے نے معمر اور معذور شہریوں کے ٹکٹ پر رعایت ختم کردی۔

پی آئی اے کی باکمال انتظامیہ نے شہریوں سے ایک اور سہولت چھین لی، معمر شہریوں کے ٹکٹ سے 10 سے20 فیصد جبکہ معذور افراد کے ٹکٹ میں 40 فیصد کی رعایت ختم کردی گئی۔

واضح رہے کہ قومی ائیر لائن نیشنل کیریئر ہونے کی وجہ سے یہ سہولت طویل عرصے سے پاکستانی شہریوں کو فراہم کررہی تھی تاہم اب اس کی بندش کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ایئر لائن انڈسٹری مروجہ قوانین کے تحت چل رہی ہے اس وجہ سے یہ سہولت پی آئی اے میں نافذ ریونیو مینجمنٹ سسٹم کے طریقہ کار سے بھی مطابقت نہیں رکھ رہی تھی جب کہ پی آئی اے کی جانب سے سالانہ رعایتی ٹکٹ کی اسکیمیں بھی متعارف کروائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں