فلم انڈسٹری کو ہر صورت بحال کرکے دم لینگے سید نور
ہمارے فنکاروں نے ہندوستان فلم انڈسٹری کو نہ جانے کیوں سرپہ چڑھالیا ہے، سید نور
ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کوہرصورت بحال کرکے دم لینگے ہم نے اس وقت بھی انڈسٹری کے لیے کام کیا ہے جب سب منہ پھیرچکے تھے۔
ان خیالات کا اظہارانھوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فنکاروں نے ہندوستان فلم انڈسٹری کو نہ جانے کیوں سرپہ چڑھالیا ہے جتنی محنت ان کے لیے کرتے ہیں اگر اپنی انڈسٹری کے لیے کریں توہم بہت کامیاب ہوسکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے ساتھ کچھ فنکاروں نے اچھا سلوک نہیں کیا اورہماری فلم کوسرکاری سطح پربھی کوئی سپورٹ حاصل نہیں رہی کیا ہی اچھا ہوتاکہ ہم سب ملکراس کومزید آگے بڑھاتے اوراسکی ترقی کے لیے کام کرت دنیا بھر میں شوبز انڈسٹریز بہت مضبوط ہیں مگر پاکستان میں اس کا کوئی پرسان حال نہیں ہم دس سال میں ایک فلم بناکرخوش ہوجاتے ہیں جب کہ ہونا تو یہ چاہیے کہ سال میں کم ازکم پندرہ فلمیں آئیں تاکہ لوگوں کوپتہ چلے کہ ہم کسی سے کم نہیں۔