کے یوجے ہاؤسنگ پروجیکٹ پرترقیاتی کاموں کیلیے کمیٹی کا اجلاس

اسپیشل سیکریٹری گورنراخترغوری نے صدارت کی،کام بھی جلد شروع کرنے کا فیصلہ


Staff Reporter March 27, 2013
کے یو جے ہاؤسنگ پروجیکٹ کے ترقیاتی کاموں کے لیے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کے اراکین جی ایم جمالی کی قیادت میں سائٹ کا دورہ کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ہدایت پر کراچی یونین آف جرنلسٹس کے ہاؤسنگ پروجیکٹ پر کاموں کی رفتارکو تیزکرنے کیلیے قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس اسپیشل سیکریٹری گورنر سندھ اخترغوری کی زیرصدارت گورنر ہاؤس میں ہوا۔

جس میں ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ سروسز الطاف حسین میمن، حفیظ اﷲ صدیقی سپرنٹنڈنٹ انجینئرملیر بند، نجیب احمد چیف انجینئرکے ایم سی ایسٹ، غلام قادرعباس چیف انجینئرواٹر بورڈ ایسٹ زون، انور سعید چیف انجینئر ڈبلیوٹی ایم، سعید احمد سپرنٹنڈنٹ انجینئر واٹربورڈکورنگی اور جمیل اختر چیف انجینئر واٹربورڈکورنگی کے علاوہ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی، کمیٹی کے ارکان حسن عباس اور فیصل عزیزخان نے شرکت کی۔



اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ گورنر سندھ کی ہدایت کے مطابق پروجیکٹ کے ترقیاتی کاموں پر فوری کام کا آغازکیا جائے گا اور اس میں حائل رکاوٹوں کوبھی ختم کیا جائے گا، اجلاس کے بعد کمیٹی کے تمام ارکان نے پروجیکٹ کی سائٹ کا دورہ کرکے وہاں کام کے آغازکیلیے حکمت عملی ترتیب دی، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدرجی ایم جمالی نے کمیٹی کے ارکان کوپروجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں