ٹھٹھہ 2برادریوں میں تصادم نوجوان جاں بحق3افراد زخمی

پلاٹ کے تنازع پر دوطرفہ فائرنگ سے گائوں میں خوف و ہراس، لوگ گھروں میں محصور ، پولیس نے ناکا بندی کردی


Nama Nigar March 27, 2013
کینجھر جھیل کے قریبی گائوں علی بحر میں گزشتہ 6ماہ سے پلاٹ پر جاری تنازع خونی تصادم میں بدل گیا. فوٹو: فائل

کینجھرجھیل کے قریب 2 برادریوں میں خونریز تصادم، نوجوان جاں بحق ،3افراد زخمی ہوگئے۔

علاقے میں خوف وہراس، لوگ گھروں میں محصور ہو کررہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کینجھر جھیل کے قریبی گائوں علی بحر میں گزشتہ 6ماہ سے پلاٹ پر جاری تنازع خونی تصادم میں بدل گیا اور تارا اور سومرو برادریوں کے درمیان دوبدو فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔



جس کے باعث علی بحر اور قریبی دیہات میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں تارا برادری کا 26سالہ رسول بخش جاں بحق جبکہ عثمان سومرو اور دیگر 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے گائوں کی ناکا بندی کر دی ۔

تاہم مزید تصادم کا خدشہ ہے۔مقتولکے والد احمد تارا نے بتایا کہ ہمارے مویشی سومرا برادری کے پلاٹ پر چلے گئے تھے جنھیں لینے کچھ افراد وہان گئے تو سومرو برادری کے افراد نے فائرنگ کر دی۔ انھوں نے الزام لگایا کہ ایک سابق وزیر سومرو برادری کی حمایت کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں