کراچی میں 7 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

بچے کے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک February 02, 2018
 والد کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا ہے، پولیس: فوٹو: فائل

نیوٹاؤن میں 7 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے نیوٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود میں گزشتہ روز 7 سالہ حسان شاہ لاپتہ ہوگیا تھا جس کی لاش بچے کے گھرکے قریب ہی زیر تعمیر عمارت سے ملی۔ پوسٹ مارٹم میں بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حسان کی لاش اس کے والدین تدفین کے لیے آبائی علاقے مانسہرہ لے گئے ہیں تاہم بچے کے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے تفتیش کے دائرے کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں