ماضی کے حکمرانوں نے لوٹ مار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا شہبازشریف

سابق حکمران عوامی مسائل کی جانب توجہ دیتے تو ملک ترقی کے دھارے میں شامل ہو چکا ہوتا، شہباز شریف

سابق حکمران عوامی مسائل کی جانب توجہ دیتے تو ملک ترقی کے دھارے میں شامل ہو چکا ہوتا، شہباز شریف۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے اپنے دور حکومت میں لوٹ مار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔


وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے اپنے دور حکومت میں لوٹ مار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا، ملک اور عوام کے مفاد سے قطع نظر انہوں نے کرپشن کو فروغ دیا اور قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا، ملک کو پسماندگی کی جانب دھکیلا جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق حکمران اپنے دور حکومت میں عوامی مسائل کی جانب توجہ دیتے تو ملک ترقی کے دھارے میں شامل ہو چکا ہوتا، غریب قوم کی محنت کی کمائی پر ہاتھ صاف کرنے والے اور دھرنوں کے ذریعے ترقی کے عمل کو روکنے والے عوام کے خیرخواہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو جب بھی اقتدار ملا، ہمیشہ ملک کی ترقی اور عوامی خدمت کی سیاست کی، ہماری مخلصانہ کاوشوں اور اقدامات کی بدولت آج ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن اور عوام کا معیار زندگی پہلے سے بہت بہتر ہے۔
Load Next Story